You are currently viewing وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، امور افتخاردرانی

وزیراعظم عمران خان قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، امور افتخاردرانی

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخاردرانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ قانون کی حکمرانی ملک کی ترقی کیلئے واحد راستہ ہے اور وزیر اعظم سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

 انہوں نے بدھ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہی قومی اداروں سے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمہ کے علاوہ قانون کی حکمرانی ، اچھی گورننس اور احتساب کو یقینی بناناہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ملکی لوٹی دولت واپس لانے اور لٹیروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے لانے کے لئے کوششیں جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بغیر سزاکے غیر قانونی طور پر ملک سے فرار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ افتخار درانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومتدیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے قومی احتساب بیوروکے قانون میں ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ نیب کوبدعنوانی کے خلاف مضبوط بنایاجاسکے۔کاپیٹر کیس میں وزیر اعظم کے بارے میں قومی احتساب بیور کی تحقیقات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے قومی اداروں کے سامنے پیش ہونے سے نہیں گھبراتے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر وزیراعظم نے اپنی تمام تر توجہ قومی معیشت کی ترقی پر مرکوز کر رکھی ہے،احتساب کے بارے میں ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سوا کوئی ایک رہنما یا سیاسی سربراہ ایسا نہیں جس نے اپنی جائدادوں اور رقم کے ذرائع کے بارے میں تفصیلات دی ہوں ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.