اسلام آباد (ڈیسک)وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے کامیاب جوان کنونشن 2021 میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم اس موقع پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے چار نئے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ان منصوبوں میں کامیاب جوان مرکز، کامیاب جوان گرین یوتھ موومنٹ (GYM)، کامیاب جوان انوویشن لیگ اور کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ شامل ہیں۔وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کر یں گے۔