اسلام آباد(ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔