اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج شام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں مسئلہ فلسطین اور کشمیر کی اہمیت پر زور دیں گے۔
وہ عالمی امن، سلامتی، فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔
وزیراعظم عالمی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دورکرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیں گے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے فوری اقدامات اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف اقدامات کی اپیل بھی کریں گے۔