لندن (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے۔
شہباز شریف امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم نے اتوار کا روز لندن میں اپنی رہائش گاہ پر ہی گزارا۔
قبل ازیں ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیویارک روانہ ہورہا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نیویارک میں انتہائی مصروف وقت گزرے گا۔