اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباسی عراقچی کی ملاقات میں وزیراعظم نے 26 اکتوبر کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت، توانائی اور سرحدی سکیورٹی سمیت اہم شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات کے بعد ایرانی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اسرائیلی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی و انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔