You are currently viewing وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے

وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج کابینہ کا اجلاس منسوخ کردیاگیا ہے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف آج کا دن بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ گزاریں گے۔ منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے جوان جن کے عزم پہاڑوں سے بلند اور جذبوں میں سمندروں سے زیادہ وسعت ہے ہمارا فخر بھی ہیں اور ہمارا مان بھی، پاکستان کے یہ بیٹے مادر وطن کیلئے سربکف ہیں۔