اسلام آباد(ڈیسک)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج بہاولپور ڈویژن میں شامل ضلع بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاولنگر کی 1 کروڑ 5 لاکھ آبادی کو صحت انصاف کارڈ کا تحفہ دینے کے لیے بہاولپور آ رہے ہیں۔
وزیر مملکت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی پہلی حکومت ہے جو بلاتفریق ہر خاندان کو صحت کارڈ کے ذریعیسالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔