You are currently viewing وزرا، سرکاری عہدیداران کے پٹرول استحقاق میں 40 فیصد کمی کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وزرا، سرکاری عہدیداران کے پٹرول استحقاق میں 40 فیصد کمی کی جا رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے طریقوں اور توانائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بجلی کی زائد طلب کو پورا کرنے کے لئے نصب شدہ صلاحیت کی کمی ہے، سپلائی چین میں بھی گیپ ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے ایندھن کے بہت سے معاہدے نہیں کئے، ہم ان مسائل کو فوری طور پر حل کر رہے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ان تمام منصوبوں کو چار سالوں میں نہیں چلا سکی جو پی ایم ایل این نے شروع کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تریموں میں سیمنز کا ایل این جی پلانٹ دنیا میں سب سے زیادہ 61.6 فیصد کارآمد پلانٹ ہے اور یہاں 2018 میں مسلم لیگ (ن) کے دور میں پہلی ٹربائن آ چکی تھی، یہ پلانٹ تاحال نہیں چل سکا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی سطح پر وزارت توانائی کی جانب سے انرجی کنزرویشن پلان اس مشکل وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب بجلی کی قلت ہے اور تیل و گیس کی قیمتیں عالمی منڈی میں بلند سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے کابینہ میں کفایت شعاری کا منصوبہ پیش کیا جا رہا ہے۔ کابینہ ارکان سمیت سرکاری عہدیداران کے پٹرول استحقاق میں 40 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔