You are currently viewing وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع

وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع ہوگیا ہے۔
سینئر جوائنٹ سیکریٹری وزارت مذہبی امور عالمگیر احمد خان نے مقابلے کا افتتاح کیا۔
مقابلے میں آزاد کشمیر اور تمام صوبوں سے نامزد حفاظ کرام اور حفاظ بچیاں حصہ لے رہی ہیں۔
تحصیل، ضلع اور صوبے کی سطح پر کامیاب 59 حفاظ و قراء مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔
عمر کے لحاظ سے حفظ و قرأت کی کل 10 کیٹیگریز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
مقابلے میں کامیاب امیدواروں کوکل (جمعرات کو) انعامات سے نوازا جائے گا۔
پوزیشن حاصل کرنے والوں کو عالمی سطح کے حفظ و قرأت کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع مل سکے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.