You are currently viewing وزارت خارجہ کا جاپان کو پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے پر غور

وزارت خارجہ کا جاپان کو پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے پر غور

اسلام آباد (ڈیسک) وزارت خارجہ میں وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی زیر صدارت اجلاس میں جاپان کو پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
جمعہ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزارت خارجہ، متعلقہ وزارتوں اور جاپان میں پاکستان کے سفارت خانے کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاکستان کی افرادی قوت کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کو یقینی بنانے کے لئے رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7