You are currently viewing ورلڈ کپ؛ بھارت نے آسٹریلیا کی ابتدائی بیٹنگ لائن کو اڑا کے رکھ دیا

ورلڈ کپ؛ بھارت نے آسٹریلیا کی ابتدائی بیٹنگ لائن کو اڑا کے رکھ دیا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:08/10/2023 16:27
  • Reading time:1 mins read

چنئی (ڈیسک) ورلڈ کپ کے پانچویں میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کی ابتدائی بیٹنگ لائن کو اڑا کے رکھ دیا
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
چنئی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 5وکٹوں کے نقصان پر 29.4اوورز میں 119رنز بنالیے۔
اوپنر مچل مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 41 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے 3 جبکہ جسپریت بمراہ اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنوس لیبوشین، گلین میکسویل، ایلکس کیری، کیمرون گرین، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈمیچ میں شامل ہیں جب کہ بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، ایشان کشن، ویرات کوہلی، ایس ایر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا، روی چندران اشون، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔