You are currently viewing ورلڈکپ میں شامل کپتانوں کی پریس کانفرنس، سرفراز جیت کیلئے پُراعتماد

ورلڈکپ میں شامل کپتانوں کی پریس کانفرنس، سرفراز جیت کیلئے پُراعتماد

لندن (ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد   کا کہناہے کہ ورلڈ کپ کےلئے  پاکستانی ٹیم کا مورال بیت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور ہے لندن میں 10 ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز جییتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہی۔

ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں بڑا اسکور آسان نہیں ہو گا۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے متعلق سرفراز نے کہا پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے اور ہم نے حالیہ انگلینڈ سیریز سےکے ساتھ بہت کچھ سیکھا، ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.