You are currently viewing ورلڈکپ: افغانستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

ورلڈکپ: افغانستان کو بنگلا دیش کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:07/10/2023 17:39
  • Reading time:1 mins read

ہماچل پردیش (نیوز ڈیسک) بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
بنگال ٹائیگرز نے 157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کرلیا، بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو نے 59 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
مہدی حسن میرازنے 57 ، لٹن داس نے 13، شکیب الحسن نے 14 اور تنزید حسن نے 5 رنز بنائے۔
افغانستان کے فضل الحق فاروقی، نوین الحق اور عظمت اللہ عمرزئی کو ایک ایک وکٹ ملی۔
افغانستان کی جانب سے اوپنر رحمان اللہ گرباز 47 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، علاوہ ازیں ابراہیم زدران نے 22، رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی نے 18،18 اور عظمت اللہ عمرزئی نے 22 رنز بنائے۔
نجیب اللہ زدران 5 اور محمد نبی 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، راشد خان 9 اور مجیب الرحمان ایک رن بناسکے جبکہ نوین الحق اور فضل فاروقی ایک بھی رن نہ بنا سکے۔
بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن اور مہدی حسن نے تین تین وکٹیں، شرف الاسلام نے دو اور تسکین احمد، مستفیظ الرحمان نے ایک ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں بنگلادیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالا کے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ ہمیں اچھا پرفارم کرنا ہے۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم پرجوش ہیں، آئی پی ایل کھیلنے کا ہمیں اس میچ میں بہت فائدہ ہوگا، بھارت ایک طرح سے ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے۔
دریں اثناء کرکٹ ورلڈ کپ میں آج کا دوسرا میچ جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان نئی دہلی میں کھیلا جارہا ہے۔