You are currently viewing ورلڈکپ؛ بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، 239 رنز، 4 کھلاڑی آئوٹ

ورلڈکپ؛ بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، 239 رنز، 4 کھلاڑی آئوٹ

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کرکٹ / کھیل
  • Post last modified:22/10/2023 16:59
  • Reading time:1 mins read

دھرم شالہ (ڈیسک) بھارت کے ہماچل پردیش کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے ، اب سے کچھ دیر قبل تک نیوزی لینڈ نے 239رنز بنائے جب کہ اس کے 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔
قبل ازیں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی پیسر محمد سراج نے زبردست گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوون کانوے کو زیرو پر آئوٹ کر دیا۔
نیوزی لینڈ کا اسکور ابھی 19تک پہنچا ہی تھا کہ محمد شامی نے وِل ینگ کو آؤٹ کر دیا۔
یاد رہے کہ رینکنگ میں نیوزی لینڈ اس وقت ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ، دوسری طرف بھارت دوسری پوزیشن پر موجود ہے، دونوں ٹیمیں کارکردگی کے لحاظ سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔