You are currently viewing واپڈا ، مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

واپڈا ، مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

  • Post author:
  • Post category:ماحولیات
  • Post last modified:02/07/2021 12:52
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)واپڈا نے مختلف دریاں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 144800کیوسک اور اخراج 130100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد35900 کیوسک اور اخراج35900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد44300کیوسک اور اخراج40000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد67100 کیوسک اور اخراج 34000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1432.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.696 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1153.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.907 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.115 ملین ایکڑ فٹ ہے۔