نیویارک (ڈیسک) وال اسٹریٹ جرنل نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ہردیپ کے قتل کی تحقیقات کے بعد بھارت کو دنیا بھر میں ذلت و رسوائی دیکھنا پڑ رہی ہے۔
جریدے کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کی دہشت گردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں کینیڈا کی تحقیقات ختم ہو جائیں گی۔
ہردیپ سنگھ کے قتل نے کینیڈا کی سیکیورٹی صورت حال پر سوال اٹھا دیا تھا جس پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے تحقیقات کا حکم دیا۔
تحقیقات کے بعد دنیا بھر میں جمہوریت کے علمبردار اور جمہوریت کی ماں کہلانے والے بھارت کو کینیڈین وزیر اعظم نے بے نقاب کر دیا۔
انھوں نے نئی دہلی میں جی 20کانفرنس سے واپسی کے چند دن بعدہندوستانی حکومت پر کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔
ٹھوس شواہد ہونے کے باعث قریبی اتحادیوں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے بھی کینیڈا کی حمایت کا اعلان کیا۔