You are currently viewing ن لیگ نے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا

ن لیگ نے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا

اسلام آباد (ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر حسین کو شہباز شریف کی جگہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجا ظفرالحق اور خواجہ آصف کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں شاہد خاقان عباسی، رانا تنویر، خرم دستگیر، مشاہد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے دست بردار ہوگئی اور رانا تنویر کو نیا چیئرمین پی اے سی نامزد کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی ہدایت پر ہی رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کے بعد پارلیمانی رہنماؤں نے خواجہ آصف کو مسلم لیگ (ن) کا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کی منظوری دی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک اور سینیئر پارلیمنیرین ہیں جنہیں شہباز شریف کی خواہش پر پارلیمانی لیڈر بنایا جا رہا ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.