You are currently viewing نیپا وائرس سے لڑکے کی ہلاکت کے بعد بھارت میں الرٹ جاری

نیپا وائرس سے لڑکے کی ہلاکت کے بعد بھارت میں الرٹ جاری

کیرالا (نیوز ڈیسک) نیپا وائرس سے متاثرہ بچے کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد بھارتی ریاست کیرالا میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سالہ لڑکے میں نیپا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد ہی بچے کی ہلاکت ہوگئی۔
ریاستی وزیر صحت نے کیرالا میں مزید 60 سے زائد افراد میں بھی وائرس کی تصدیق کی ہے۔
کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ رکھنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں 2018 سے نیپاوائرس سے درجنوں اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
گزشتہ برس 5 افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے اسکول اور دفاتر بند کردیے تھے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس انفیکشن ”زونوٹک النیس“ یعنی ایسی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے جبکہ یہ آلودہ غذا اور وائرس سے متاثرہ شخص سے قریبی رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نیپا وائرس کے عالمی وبا کا خطرہ بننے کے امکان کے پیش نظر اسے Priority Pathogen قرار دیا گیا ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7