کھٹمنڈو (ڈیسک)نیپال میں تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے تمام نعشوں کو نکال لیا گیا۔
چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپالی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل نارائن سلوان نے ٹویٹ میں بتایا کہ اتوار کو کوہ ہمالیہ کے پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کے ملبے سے تمام نعشوں کو نکال لیا گیا ہے جن میں سے 12 کو جائے حادثہ سے دارالحکومت کھٹمنڈو لے جانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان دیو چندر لال کرن نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ موسم کی خرابی کے باعث پیش آیا ،تحقیقات کے لیے 5رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایئرلائنز اور حکومتی عہدیداروں کے مطابق یہ طیارہ ایک پرائیوٹ کمپنی تارا ایئر کی ملکیت تھا، جس میں 22افراد سوار تھے جن میں 4 بھارتی، 2جرمن اور 16 نیپالی شہری شامل تھے۔