برلن (ڈیسک) نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی مشق ”ایئر ڈیفینڈر 23“ جرمنی میں آج سے شروع ہوگئی۔
مشق 23 جون تک جاری رہے گی جس میں 25 ممالک کے 250 طیارے حصہ لے رہے ہیں۔
مشق میں تمام ممالک سے شریک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 10 ہزار ہے۔
دریں اثناء جرمنی میں سیکڑوں افراد نے نیٹو مشق کے خلاف ونسٹورف ایئر بیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے جنگ اور ہتھیاروں کی مخالفت پر مبنی نعروں کے بینر اٹھا رکھے تھے۔
احتجاجی کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ یوکرین جنگ کا سفارتی حل نکالا جائے اور فی الفور فائر بندی کرائی جائے۔