کرائسٹ چرچ (ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن نے کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملے میں 49 افراد کی موت کے بعد ملک کے گن لا (اسلحہ قوانین)کو تبدیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں جیسنڈا آرڈن نے کہا کہ 28 سالہ آسٹریلوی نژاد برینٹن ٹیرنٹ نے نومبر 2017 میں بندوق کا لائسنس حاصل کیا، جس نے اسے اسلحہ خریدنے کی اجازت دی اور اسے 2 مساجد میں حملے میں استعمال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ہتھیاروں میں زیادہ خطرناک بنانے کے لیے اس میں تبدیلی کی گئی، لہذا نیم خودکار ہتھیاروں کی پابندی پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت آپ کو ایک بات بتانا چاہتی ہوں کہ ہمارے ہتھیاروں کے قانون تبدیل ہوں گے۔