You are currently viewing نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی۔20انٹرنیشنل میچ (آج) کھیلا جائے گا
SYDNEY, AUSTRALIA - MARCH 13: Captains Aaron Finch of Australia and Kane Williamson of New Zealand take part in the coin toss during game one of the One Day International series between Australia and New Zealand at Sydney Cricket Ground on March 13, 2020 in Sydney, Australia. (Photo by Matt King/Getty Images)

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی۔20انٹرنیشنل میچ (آج) کھیلا جائے گا

  • Post author:
  • Post category:دنیا / کھیل
  • Post last modified:04/03/2021 15:10
  • Reading time:1 mins read

ویلنگٹن(ڈیسک) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹی۔20انٹرنیشنل میچ (آج) جمعہ کو ویسٹ پیک ،سٹیڈیم،ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا،میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2کی برتری حاصل ہے۔

کیویز نے پہلے ٹی -20 میچ میں آسٹریلیا کو 53رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹی -20 میچ میں 4 رنز سے ہرایا تھا تاہم تیسرے میچ میں کینگروز نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کو 64رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5ٹی-20بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی-20میچوں کی سیریز کاپانچواں اور آخری ٹی-20میچ بھی آکلینڈ میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے 7مارچ کو ماﺅنٹ مانگنوئی کے بجائے ویلنگٹن کے مقام پر ہی کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.