اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اب نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج دن ڈھائی بجے طلب کیا تھا۔
نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات بالخصوص امن عامہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔
اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورت حال سمیت صوبوں اور وفاق کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کی موٗثر شیئرنگ پر بھی غور کیا جانا تھا۔
کل اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزراء اور دیگر ارکان شرکت کریں گے۔