لکھنو (ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز محض 179رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور افغانستان کو جیت کےلیے 180رنز کا آسان ہدف دے دیا۔
بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم صرف 46.3 اوورز ہی کھیل پائی، اس کے تمام کھلاڑی اوورز مکمل ہونے سے پہلے ہی پویلین پہنچ گئے۔
نیدر لینڈز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیدرلینڈز کی طرف سے سائبرانڈ 58 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ میکس اوڈاؤڈ نے 42، کولن ایکرمین نے 29، وین ڈر مروے نے11 اور وین میکرین نے 4 رنز بنائے۔
افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 اور نجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ نیدرلینڈز کے 4 بیٹرز رنز آؤٹ ہوئے۔
ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں، افغانستان نے اپنے 3 اور نیدر لینڈز نے 2 میچز جیتے ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان چھٹے اور نیدر لینڈز آٹھویں نمبر پر ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دیگر مقابلوں کے لحاظ سے نظر دوڑائی جائے تو 180رنز کا ہدف نہایت آسان ہدف شمار کیا جاتا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ افغان ٹیم اسے کتنے اوورز میں حاصل کر پاتی ہے۔