You are currently viewing نیا نام X، ٹویٹر بائے بائے، لوگو بھی تبدیل

نیا نام X، ٹویٹر بائے بائے، لوگو بھی تبدیل

کیلے فورنیا (ڈیسک) سوشل میڈیا کی دنیا میں بڑی تبدیلی آ گئی، ٹویٹر کا نام اور لوگو رخصت ، ایلون مسک نے نیا نام X رکھتے ہوئے لوگو بھی تبدیل کر دیا۔
ٹویٹر کے مالک مسک نے انقلابی اقدامات کرتے ہوئے ٹویٹر کے پرانے نام اور لوگو سے جان چھڑا لی ، انھوں نے اپنی ٹویٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام شامل کرتے ہوئے بتایا کہ ٹویٹر کا نیا نام اب ایکس ہو گا۔
ایلون مسک نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ ٹویٹر کا لوگو تبدیل کر رہے ہیں، وہ کمپنی کو نئے اور جدید طریقے سے چلانا چاہتے ہیں۔
مسک نے ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ کل ایکس (X) لوگو پوری دنیا میں لائیو کردیا جائے گا اور ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جلد ٹوئٹر برانڈ اور اس کے ساتھ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ اس پیغام کا عملی ثبوت آج دنیا بھر میں دیکھا جا چکا ہے، ٹوئٹر کا لوگو اور نام دونوں ہی تبدیل کردیے گئے ہیں۔


ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکازینو نے بھی سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم کے لیے نئے لوگو کی تصویر اپنے ایک ٹوئٹ میں ظاہر کی ہے، جسے ٹوئٹر پر پرندے کے لوگو سے تبدیل کردیا گیا ہے۔


اس غیر معمولی تبدیلی کے نتیجے میں ٹوئٹر خودمختار کمپنی کے بجائے نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بن جائے گی۔ کمپنی کی چیف ایگزیکٹو کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’یہ بہت غیر معمولی بات ہے کہ زندگی یا کاروبار میں آپ کو مزید بڑا تاثر بنانے کے لیے دوسرا موقع ملے۔
انھوں نے کہا کہ ٹوئٹر معمولات پر بہت گہرا اثر انداز ہوا اور اس نے ہمارے روابط کا طریقہ بدل ڈالا۔ اب ایکس (X) مزید آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
ایلون مسک ٹویٹر میں پہلے بھی کئی اہم تبدیلیاں کر چکے ہیںجن میں ٹوئٹر بلیو ٹک سروس قابل ذکر ہے، انھوں نے اپریل میں عارضی طور پر ٹوئٹر کے روایتی لوگو کو ڈوگی کوائن کے کتے والے لوگو سے تبدیل کیا گیا تھاتاہم لوگو اور نام بدل دینا سب سے بڑی تبدیلی ہے۔