You are currently viewing نیا سال شروع ہوتے ہی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کی طبعیت ناساز

نیا سال شروع ہوتے ہی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کی طبعیت ناساز

کراچی (نیوز ڈیسک) ابھرتی اداکارہ زینب شبیر کی سال 2024ء شروع ہوتے ہی طبیعت ناساز ہوگئی۔
سوپ سیریل ”پیا نام کا دیا“ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ زینب شبیر نے ہاتھ پر لگی ڈرپ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ کا اسٹوری پر لکھا کہ 2024ء کا پہلا دن ایسے گزر رہا ہے۔
دریں اثناء زینب شبیر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا کہ ہر کسی کو نیا سال منانے کا موقع نہیں ملتا۔
انھں نے مزید لکھا کہ ’تو آئیے اس سال کا آغاز کریں اور صبر کریں، بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہےاور یقیناً آخرت تمہارے لیے موجودہ سے بہتر ہے،ہمیں کچھ نہیں ہوگا سوائے اس کے جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ دیا ہے۔

زینب شبیر نے انسٹاگرام پیغام میں مزید لکھا ہے کہ آئیے نئے سال کے لیے عزم کریں کہ ان لوگوں کی مدد کریں گے جنہیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے، آئیے نیا سال یہاں سے شروع کریں کہ انسانوں میں امن لانے کی تھوڑی سی کوشش کریں گے۔