You are currently viewing نگراں وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم 2 روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے

کویت سٹی (نیوز ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے، جہاں وہ شيخ احمد النواف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کویت کے ولی عہد شيخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کے دورہ کویت میں افرادی قوت، آئی ٹی میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
دورہ کویت کے موقع پر معدنیات، کان کنی، غذائی تحفظ اور توانائی سمیت دفاع میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.