You are currently viewing نگراں حکومت کا بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی روکنے کا فیصلہ

نگراں حکومت کا بھارت میں ٹریڈ افسر کی تعیناتی روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگراں حکومت نے بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق بھارت میں ٹریڈ آفیسر تعیناتی کے سابقہ حکومتی پلان پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دلی میں ٹریڈ آفیسر تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی دور میں ٹریڈ آفیسرز کے لیے مشتہر 40 اسامیوں میں نئی دلی بھی تھا۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق نگراں وزیراعظم نے نئی دلی کے سوا دیگرمشتہر 39 بیرون ملک ٹریڈ افسران کی اسامیوں پر تعیناتی کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارت معطلی کے باوجود بھارت میں ٹریڈ آفیسرکی تعیناتی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔
شہباز شریف نے بھارت میں گریڈ 20 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ منسٹر کی اسامی ختم کردی تھی۔
ذرائع کے مطابق نئی دلی میں گریڈ 19 کی ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر اسامی کی منظوری دی گئی تھی۔
وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اگست 2019ء سے بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر رکھی ہے۔