You are currently viewing نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر سول اسپتال کا دورہ، ایم ایس سمیت پورا میڈیکل اسٹاف معطل

نگران وزیر اعلیٰ سندھ کا سکھر سول اسپتال کا دورہ، ایم ایس سمیت پورا میڈیکل اسٹاف معطل

سکھر (ڈیسک) نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سکھر سول اسپتال کا اچانک دورہ کر کے اسپتال کی بدترین صورتحال پر ایم ایس اور ڈائریکٹر فنانس سمیت پورا میڈیکل بورڈ معطل کردیا، نگران وزیر اعلی نے اسپتال کا پانچ سال کا آڈٹ کا بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر منگل کو اچانک سکھر کے دورے پر پہنچے، ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپتال کی بدتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے اسپتال کے کچن کا بھی معائنہ کیا،کچن کی گندی حالت زار دیکھ کر پر جسٹس (ر) مقبول باقر سخت برہم ہو گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ کچن میں روزانہ 350لوگوں کا کھانا بنتا ہے، نگران وزیر اعلی نے کہا کہ 2 کروڑ روپے سے زائد کھانے کا بجٹ ہے، یہ بجٹ کہاں جاتا ہے ۔ نگراں وزیراعلی سندھ نے کچن کے بجٹ، روزانہ کھانے بنانے اور دیگر معاملات پر انکوائری آرڈر جاری کر دیا اور کہا کہ اس معاملے کی انکوائری اینٹی کرپشن سے کرائی جائے گی۔
نگراں وزیراعلیٰ نے ایم آر آئی اور سٹی سکین مشین 15یوم کے اندر ٹھیک کرنے کی ہدایت کی۔
نگران وزیر اعلی نے سول اسپتال کی بدترین صورتحال پر بااثر ڈائریکٹر فنانس ظہیر بھٹی، ایم ایس سول ہسپتال الطاف اعوان سمیت پورا میڈیکل بورڈ معطل کر دیا اور پانچ سالہ دور کی آڈٹ اینٹی کرپشن سے کرانے کا حکم جاری کیا ۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.