پشاور (ڈیسک) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھال لیا۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اعظم خان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں سیاسی قیادت نے بھی شرکت کی۔ تقریب حلف برداری کے بعد اعظم خان نے منصب سنبھال لیا، انہیں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات ترجیح ہے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کو تعاون فراہم کرے گی۔ اعظم خان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت سے صوبے کے بقایاجات، این ایف سی، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کا معاملہ اٹھائیں گے، کوشش کریں گے کہ بہتر طرزحکمرانی کو فروغ دیں۔