You are currently viewing نگران وزیراعظم کی تقرری، صدر کا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط

نگران وزیراعظم کی تقرری، صدر کا وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط

اسلام آباد (ڈیسک) نگران وزیراعظم کی تقرری کے لیے صدر عارف علوی نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو تین روز میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنا ہو گا۔ دوسری صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اسپیکر کی قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کو دو دو نام بھجوائیں گے۔ خط کے متن کے مطابق اسپیکر اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل 8 رکن کمیٹی تشکیل دیں گے جو نگران وزیراعظم کا فیصلہ کرے گی اور نگران وزیراعظم کی تقرری تک عمران خان بطور وزیراعظم فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔