جمیکا (ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ (سی ڈبلیو) نے تصدیق کی ہے کہ قوی کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پوران ویسٹ انڈیز ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پوران آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے رائونڈ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر وائٹ بال کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ ہوئے ہیں۔
27 سالہ نکولس پوران کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے بحیثیت کپتان اپنی ٹیم کے لئے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں کارکردگی کا جائزہ لینے والی ٹیم کے لئے حاضر ہوں۔
نکولس پوران نے کیرون پولارڈ کے انجرڈ ہونے کے بعد ابتدائی طور پر گزشتہ سال 10 جولائی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی ، اس سیریز میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دی تھی۔اس کے بعد کیرون پولارڈ 2021-22 میں مسلسل ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے پاکستان کے دورے سے بھی باہر ہو گئے تو نکولس پوران نے سفید گیند کی قیادت کی۔
تجربہ کار آل رانڈر پولارڈ کے 3 مئی 2022 کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد نکولس پوران نے باضابطہ طور پر پولارڈ کی جگہ قومی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی۔ ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز نے 17 میں سے 4ون ڈے اور 23 ٹی ٹونٹی میں سے 8 میچز جیتے ہیں۔
ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ نکولس پوران کا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی قیادت کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔جمی ایڈمز نے کہا کہ میری نکولس پوران سے بات ہوئی ہے، وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔