راولپنڈی (ڈیسک) 9 مئی کے دن توڑ پھوڑ اور پرتشدد مظاہروں کے دوران فرائض منصبی میں غفلت برتنے پر پولیس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ نیو ٹاؤن پولیس راولپنڈی نے انسپکٹر انویسٹی گیشن سرکل پر مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ زیر دفعہ 155سی اور 155 ڈی کے تحت درج کیا گیا ہے، پولیس آرڈر 2002کے تحت مقدمے کے اندراج کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈی ایس پی نیو ٹاؤن تھانہ ڈاکٹر آصف کمال کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ انسپکٹر انوسٹی گیشن سرکل نے مظاہروں کے دوران اپنے فرائض میں غفلت برتی، مذکورہ افسر نے بزدلی اور کم ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صورت حال سے آنکھیں چرائیں اور اپنا منصبی کردار ادا کرنے کے بجائے جائے وقوع سے فرار ہو جانے میں عافیت سمجھی۔
متن کے مطابق انسپکٹر طارق نے اپنے فرائض ادا کرنے کے بجائے جان بچانے میں عافیت جانی۔