نوشہرہ (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا پولیس نے ضلع نوشہرہ میں صوبے کا پہلا ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کردیا۔
نوشہرہ پولیس لائن میں ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے آئی جی کے پی اختر حیات نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کا یہ اقدام خواتین اور بچوں کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کی ایک بہترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ یونٹ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔
ڈی پی او نوشہرہ کا کہنا تھا کہ ویمن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ معاشرتی تحفظ کے لیے اہم قدم ہے جس سے خواتین اور بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں مدد ملے گی، یونٹ میں خواتین اور بچوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔