نوشہرہ (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شوہر نے ناراض بیوی اور اس کے والدین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور میں یاسر زمان نامی ملزم کی بیوی ناراض ہوکر گزشتہ 4 ماہ سے میکے میں تھی۔
ملزم اپنی بیوی کو گھر لانے کے لیے سسرال پہنچا تاہم سسرالیوں کے انکار پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ساس، سسر اور بیوی کو قتل کردیا۔
مقتولین میں 43 سالہ میر اکبر خان، 38 سالہ زوجہ میر اکبر خان اور 22 سالہ دختر میر اکبر شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
مقتولین کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔