You are currently viewing نوشہرو فیروز میں 2 مختلف حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز میں 2 مختلف حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق

نوشہرو فیروز (نیوز ڈیسک) محراب پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے گر کر بچی سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریلوے پولیس کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور وہ پیروسن کے رہائشی تھےجو ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے گرے۔
دریں اثناء نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.