You are currently viewing نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت

نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا غفور حیدری بھی شریک تھے۔
علاہ ازیں ملاقات میں گورنر کے پی غلام علی اور نورعالم خان نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان کو ساتھ چلنے کی دعوت دی جبکہ ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے گلے شکوے بھی کیے تاہم مسلم لیگ (ن) کے قائد نے مولانا سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.