You are currently viewing نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، چوہدری فواد حسین

نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں، چوہدری فواد حسین

  • Post author:
  • Post category:سیاست
  • Post last modified:24/07/2021 15:18
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پاکستان سے باہر بھیجنا اس لئے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔

ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی افغانستان میں را کے سب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی، محب یا امر اللہ صالح، ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔