مری (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مری پہنچ گئے۔
نوازشریف مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز کے بارے میں مشاورت کریں گے اور کل 21 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2رکنی بینچ 21 نومبر کو نوازشریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا جہاں نوازشریف پیش ہوں گے۔
نوازشریف کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔