لاہور (ڈیسک) سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے کرنے کیلیےمشاورتی عمل کا آغازکردیا گیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کررہے ہیں۔
پارٹی قائد موجودہ و سابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے وطن واپسی سمیت پارٹی امور پربھی مشاورت کررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔