You are currently viewing نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد

نجم سیٹھی چیئرمین پی سی بی کے لیے امیدوار نامزد

اسلام آباد (ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے امیدوار نامزد کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی چیئرمین کے الیکشنز مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف جلد 2 نام پی سی بی گورنرز بورڈ میں بھجوائیں گے، نجم سیٹھی کے علاوہ دوسرا نام مصطفیٰ رمدے کے ہونے کا امکان ہے۔
ملاقات میں نجم سیٹھی نے وزیراعظم کو ایشیاکپ اور انڈیا میں ورلڈ کپ سے متعلق بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے متعلق وزیر اعظم شہباز شریف سے رائے بھی مانگی، وزیر اعظم نے نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پی سی بی آئین بحالی پر وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو مبارکباد بھی دی۔