You are currently viewing نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا، مولانا فضل الرحمان

نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ (ڈیسک)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم کی تحریک قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی جب کہ نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  امیر جے یو آئی ایف   مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے جسے عوام تسلیم نہیں کرتے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا، انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام ملک میں اب تک جتنی بھی ریلیاں اور جلسے ہوئے ہیں وہ تاریخی رہے ہیں، جلسوں اور ریلیوں میں عوام کی شرکت بے مثال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے جس انداز میں پی ڈی ایم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے یہ تاریخی ہے آج لورالائی میں ایک بڑا اجتماع ہوگا، پوری قوم ایک پیج پر ہے اور پوری قوم متفق ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے اس کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ چوری کامینڈیٹ ہے جسے عوام تسلیم نہیں کرتے حکومت کو استعفیٰ دینا ہوگا۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک بڑا جلسہ ہورہا ہے ہماری تحریک کامیابی سے جاری ہے جو اب قومی تحریک کی شکل اختیار کر گئی ہے ہم براہ راست پوری تحریک کا مشاہدہ کررہے ہیں عوام کے پاس جارہے ہیں جلسوں میں عوام کی شرکت میں اضافہ ہورہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوشگوار انداز میں بات کی اور میں نے بھی انہیں اسی انداز میں جواب دیا۔

سینٹ انتخابات سے قبل حکومت کے خاتمے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اب تک یہ حکومت ختم ہوچکی ہوتی مگرایسے معاملات میں وقت لگتا ہے لیکن نا اہل اور نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹنے میں اب زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.