اسلام آباد (ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں نااہل ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو 11 جنوری کو صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نا اہل ہونے کے باوجود آپ پارٹی کے چیئرمین ہیں۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔