You are currently viewing نئے کورونا ویرینٹ بی ایف سیون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، محکمہ صحت پنجاب

نئے کورونا ویرینٹ بی ایف سیون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، محکمہ صحت پنجاب

لاہور (ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ بی ایف سیون (BF-7) کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں تاحال بی ایف سیون ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ ایکس بی بی (XBB) ویرینٹ کے انتہائی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ملک بھر میں اب تک ایکس بی بی ویرینٹ کے مجموعی طور پر 24 کیسز سامنے آئے ہیں ان میں سے 5 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ کورونا ایکس بی بی ویرینٹ کے کیسز دسمبر کے آخری ہفتے میں رپورٹ ہوئے تھے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ نئے کورونا ویرینٹ کی علامات پرانے ویرینٹ سے مختلف نہیں ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7