لاہور(ڈیسک)نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے انتخابی عمل کے انتظامات کا جائزہ لیا،لاہور میں افسروں سے ملاقات کرنے کے بعد ملتان روانہ ہو گئے،عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
صوبا ئی الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین ،ریٹرننگ افسران کو انتخابات سے متعلق ابتدائی سامان دو یوم میں فراہم کر دیا جائے گا۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ،اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران اور معاون عملے کی تربیت مکمل ہو چکی ہے،پریذائڈنگ افسران کی تربیت پندرہ جون سے شروع ہو گی ،فوج کی تعیناتی سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا،انتہائی حساس پولنگ ا سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے،قانون کے تحت نئی حلقہ بندیوں سے متعلق آنے والی درخواستیں نمٹاناالیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،لوکل گورنمنٹ کے انتخابات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عملے کو معاوضے کی ادائیگی حکومت پنجاب کی ذمہ داری تھی الیکشن کمیشن نے معاوضہ ادا کرنے سے متعلق حکومت پنجاب کو خط لکھ دیا تھا۔
(اے پی پی)