نئی دہلی (ڈیسک)بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں ایک مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این ٹی اے کے زیر اہتمام سی یو ای ٹی پوسٹ گریجویٹ داخلہ امتحان میں مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر امتحان دینے سے روک دیا گیاہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق این ٹی اے نے داخلہ ٹیسٹ کیلئے مذہبی لباس پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کی تھی۔
دلی یونیورسٹی کے ذاکر حسین ایوننگ کالج میں بی اے پروگرام کی مسلم طالبہ نے سوشیالوجی میں پوسٹ گریجویشن میں داخلے کے لیے درخواست دی تھی۔
دو دن پہلے آئیون ڈیجیٹل زون آئی ڈی زیڈ-2 متھرا روڈ پرواقع مرکز میں اس کاامتحان تھا۔
طالبہ کا کہنا ہے کہ وہ وقت پر سنٹر پہنچی ، جہاں خاتون سیکورٹی عملے نے اسے حجاب اتارنے کو کہا۔ اس نے اپنا حجاب اتارا اور اپنا معائنہ کروایا، تاہم جب دوبارہ اس نے حجاب پہن کر مرکز کے اندر جانا چاہا تو عملے نے اسے اندر جانے سے روک دیااور بغیر امتحان دیئے واپس گھر لوٹ گئی ۔ وہ اکیلی تھی اوربہت خوفزدہ ہو کر گھر واپس آ گئی۔
طالبہ نے این ٹی اے کی ویب سائٹ پر بھی شکایت درج کرائی ہے اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔