اسلام آباد (ڈیسک)وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں منے منہ کھولا رتو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے لیکن مجھے 34 سالہ رفاقت کا خیال آجاتا ہے
گزشتہ روزاڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ سیاسی یتیموں کو دے دیے ہیں لہذا انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں صرف 10 خامیاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) میں 100 سے بھی زائد خامیاں ہیں جب کہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پر مسلط کر دی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا جب کہ 34 سال کی رفاقت کا خیال آجاتا ہے ورنہ اگر میں نے منہ کھولا تو یہ شریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں، پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا لیکن آج اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی مگر وہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا اور وہاں میں نے اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے جب کہ میڈیا کے دوستوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی صحت میں آفاقہ ہوا میڈیا کے سامنے آوٴں گا اور ساری صورتحال قوم کے سامنے رکھوں گا۔