You are currently viewing میں عمران خان نہیں کہ بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن کر میڈیا پرآکر بات کروں، نواز شریف

میں عمران خان نہیں کہ بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن کر میڈیا پرآکر بات کروں، نواز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کاکہنا ہے کہ میں عمران خان نہیں کہ بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن کر میڈیا پر آ کر بات کروں

اسلام آباد میں  میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ  عمران خان کے بنی گالا والے گھرسے متعلق خبرکا جائزہ لے رہے ہیں، عمران خان کا جعلی سرٹیفکیٹ کی بات کل سے بہت عام ہے، میں بہتان تراشی، جھوٹ اور الزامات کی بارش کرنے والا آدمی نہیں اوریہ ہی فرق مجھ میں اورعمران خان میں ہے، اورنہ ہی میں بغیر تحقیق کے ایک کان سے سن  کرمیڈیا پرآکربولنے والا آدمی ہوں

نوازشریف نے کہا کہ بابر اعوان اس گھر کو غیر قانونی کہتے تھے اورآج ان کے وکیل ہیں، اس کے بعد دیکھتے ہیں بابر اعوان کس کے وکیل ہوں گے جب کہ حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کے گھرکے جعلی سرٹیفکیٹ پراہم مشاورتی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.