You are currently viewing مینڈیٹ کا تحفظ ترجیح، دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن میں ہو تو اعتراض نہیں، حافظ نعیم

مینڈیٹ کا تحفظ ترجیح، دوبارہ گنتی الیکشن کمیشن میں ہو تو اعتراض نہیں، حافظ نعیم

کراچی (ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے، عوام نے جو مینڈیٹ ہمیں دیا ہے اس کی حفاظت کرنا ہماری ذمے داری بنتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم دوبارہ گنتی کے خلاف نہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ ری کائونٹنگ الیکشن کمیشن میں ہو تا کہ شفافیت برقرار رکھی جا سکے۔
وہ لاہور ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے، بات چیت کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ سراج الحق صاحب نے جو اجلاس طلب کیا ہے وہاں جائیں گے، امیر جماعت سے مشاورت کریں گے، کراچی میں ہمارا میئر ہوا تو کراچی کی بہتری کے لیے اچھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس جماعت کے جو ایشو ہیں ا ن پر الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا، ہمیں کراچی میں بھاری مینڈیٹ ملا ہے، پولنگ ختم ہوئی تو جماعت اسلامی پہلے نمبر پر تھی، ہمارے پاس اس بات کے ثبوت ہیں۔
ہمارے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے، جماعت اسلامی ہی کراچی کی ترقی کی ضامن ہے، ہم چاہتے ہیں تمام پارٹیاں آن بورڈ ہوں تاکہ شہر ترقی کرے، کراچی کے لیے سب مل جل کر کام کریں۔